اہم خبریں

عمران خان کیخلاف 121 کیسز کی کارروائی روکنےکیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف 121 کیسز کی کارروائی روکنے کی درخواست فیصلہ محفوظ کر لیا۔آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت جس میں سابق وزیراعظم کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان کیخلاف 127 ایف آئی آر درج ہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا 127 مقدمات پورے پاکستان میں درج ہیں، ایف آئی آر کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش کیا گیا، ایسے یہ یہ تاثر دیا جائے گا کہ اسلام آباد یا لاہور ہائیکورٹ کچھ نہیں کر رہیں جو لاہور ہائیکورٹ نے آرڈر کیا ہے میں بھی وہی آرڈر کروں گا، یہاں صرف اسلام آباد کے کیسز کی بات کریں، لاہور کے مقدمات ،لاہور ہائیکورٹ دیکھے گی، یہاں ڈپلی کیشن نہ کریں۔

متعلقہ خبریں