اسلام آباد (نیوزڈیسک)دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات 10ا ور11 مئی کوجاری رہیں گی، ”میرا دستور۔ میری آزادی کا ضامن“ کے عنوان سے تقریبات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگی ، تقریبات میں چیئرمین سعودی عرب مجلس شوریٰ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ مہمان خصوصی ہونگے ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی تقریب سے خطاب کرینگے ، دستور پاکستان گولڈن جوبلی کی 11 مئی کو اختتامی تقریب ہو گی ، اہم شخصیات کوگولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کیلئے خصوصی دعوت نامے ارسال کر دیئے
