اسلام آباد (نیوزڈیسک) گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کرونا وا ئرس کے وار جاری، مزید 16مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ اعداد و شمار کے مطابق 1ہزار577 افراد کے کرونا ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 16کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1.01فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہکرونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،این آئی ایچ کے مطابق8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
