اوٹاوا(نیوزڈیسک) کینیڈین حکومت ملک میں چینی مداخلت پر سیخ پا ، کینیڈا میں تعینات چینی سفارتکار ژائووی کو مبینہ طور پر اندرونی سطح پر مداخلت کے الزام میں ملک بدر کردیا ، چینی سفارتکار پر کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ پر تنقید اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے ۔ کینیڈین وزیرخارجہ میلانی جولی نے ناقابل قبول شخصیت قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم واضح کرچکے ہیں کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کرینگے، کینیڈین وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ چینی سفارتکار کو تمام عوام پر غور کرنے کے بعد بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا
