اسلام آباد(نیوزڈیسک)تھیلسیمیاانٹرنیشنل ڈے کے حوالے سے پمز میں بی-بی سے واک کا اہتمام کیاگیا،تھیلسیمیاکے بچوں نے بینراورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے ،واک میں بچوں کے لواحقین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،شرکاواک سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندرنے کہاکہ پمز میں تھیلسیمیاکے بچوں کے لئے ہر قسم سہولیات میسر ہیں ہم ان بچوں کو سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں بلڈبنک کی انچارج ڈاکٹر فرواسجیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ تھیسلیماکے بچوں کے لئے بلڈ بنک کا عملہ ہروقت کام میں مصروف رہتا ہے ان بچوں کو بروقت خون میں مہیاکیاجاتا ہے ،محمدحنیف نے خطاب میں کہاکہ تھیلسیمیاکے بچوں کے پمز میں مفت خون فراہم کیاجاتا ہے ،اس موقع پر خطاب میں تنویر نوشاہی نے کہاکہ تھیسلمیا کےمریض بچے پیار کے مستحق ہیں ،ان بچوں کو خصوصی توجہ اور زیادہ سے زیادہ پیار دینا چاہیے،واک کے شرکاسے شاہد جان خٹک،ڈاکٹر مقبول،ڈاکٹر رابیہ بلوچ اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔