اہم خبریں

لاہور، پی ٹی آئی کے سابق 14 ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنا لیا،آج اجلاس طلب

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق 14 ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنا لیا۔ذرائع نے بتایاکہ گروپ کی جانب سے پارٹی میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے والے مزید ارکان سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔سابق ٹکٹ ہولڈرز نےعمران خان سے ملاقات کے لیے ان کے وکیل انس ہاشمی کوخط لکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔جبکہ ناراض سابق ٹکٹ ہولڈرز نے بلال اسلم بھٹی کی رہائش گاہ پر آج اجلاس بلا لیا۔ذرائع نے بتایاکہ آج کے اجلاس میں بلال اسلم، سلمان شعیب، خالد گھرکی، ارشاد ڈوگر، طارق ثناء باجوہ، طارق سعادت، ضمیر، علی محمد خان، جاوید انور، امین ذکی اور دیگر شریک ہوں گے۔

 

متعلقہ خبریں