اہم خبریں

کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کردی گئی

لاہور(نیوزڈیسک) حکومت نے کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کردی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ،کسانوں کو زرعی مداخل اور آسان قرضے دینے کی تجویز سامنے آگئی ، کپاس کی کاشت کے رقبے کا ٹارگٹ 50 لاکھ ایکٹر ، پیدوار کا ٹارگٹ 82 لاکھ گانٹھ مقرر کردی، نگران وزیراعلیٰ نے بینک آف پنجاب سے کسانوں کے حوالے سےتفصیلی پلان بھی طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ کپاس کے سرٹیفائیڈ بیج کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، وفاقی حکومت سے بھی تعاون لیا جائے۔ ناقص بیج اور جعلی پیسٹی سائیڈز فروخت کرنیوالوںکیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں