لندن(نیوزڈیسک)آزادکشمیر کا ایک اور اعزاز،فوزیہ مبشر لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہو گئیں۔ فوزیہ مبشر کا تعلق دھیرکوٹ سے ہے اور مسلم لیگ آزادکشمیر کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر راجہ مبشر آزاد ایڈووکیٹ کی اہلیہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں مقیم سردار سکندر حیات اور راجہ محمد فاروق حیدر کے دست راست ٹھکیدرار راجہ محمد آزاد خان مرحوم کی صاحبزادی۔رینگولی والے راجہ محمد آزاد خان مرحوم کی بہو فوزیہ مبشر آزاد نوٹنگھم سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پہ بھاری اکثریت سے لوکل کونسلر منتخب ہوئیں ہیں۔ فوزیہ مبشر نے لیبر پارٹی کیلئے گزشتہ سالوں میں بہت متحرک کردار ادا کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی کمیونٹی کیلئے بالخصوص اور تمام انسانوں کے لے اپنی بساط سے بڑھ کر خدمت اور فلاح کا سفر جاری رکھیں گی اور دیار غیر میں اپنے اسلاف اور اپنی دھرتی کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
