کیرالا(نیوز ڈیسک) بھارت میں مسافر بردار کشتی الٹنے کا واقعہ ، عورتوں اور بچوں سمیت 21 افراد ہلاک متعدد لاپتہ ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں زیادہ مسافر بیٹھانے کی لالچ شنکارا نامی کشتی کو لے ڈوبی ،25 افراد کی گنجائش تھی لیکن 50 سے زائد افراد سوار کیے جو حادثے کی وجہ بنی ، اندھیرے کی وجہ سے فوری امدادی سرگرمی ممکن نہ ہو سکیں لیکن اپنی مدد آپ کے تحت ہلاک ہونے والے بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں مزید کی تلاش کا م ابھی جاری ہے ۔ دوسری طرف کیرالا کی وزیر صحت نے حکام کو زخمیوں ہونے والوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔















