اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن کا سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن،حیدرآباد کی یونین کونسل 119 میں بیلٹ پیپرز چھیننے، پولنگ میں خلل پیدا کرنے، ووٹروں اور پولنگ سٹاف کو زد و کوب کرنے پر الیکشن کمیشن کا سخت کارروائی کا حکم ،سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، ترجمان کے مطابق آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ کو ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی کا حکم دے دیا، الیکشن کمیشن نے معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائے گا۔