اہم خبریں

سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات ،پولنگ ختم ہونے میں کچھ وقت باقی

کراچی ( اے بی این نیوز   )پولنگ ختم ہونے میں کچھ وقت باقی، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا،افسران کی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مانیٹرنگ کے عمل پر بریفنگ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا حیدر آباد واقعے کے حوالے سے پولیس اور دیگر متعلقہ افسران سے رابطہ، ایف آئی آر درج کرکے فوری کارروائی کا حکم، پولنگ کا عمل شام 5 بجے ختم ہوگا، صرف پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا،چند ناخوش گوار واقعات پر الیکشن کمیشن نے فوری ایکشن لیا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی، ووٹرز نے پرجوش طریقے سے پولنگ کے عمل میں شرکت کی، خواتین، بزرگ اور معذور افراد کی بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز پر موجودگی خوش آئند ہے۔

 

متعلقہ خبریں