اہم خبریں

بھارت کی جانب سے وزیرخارجہ بلا ول بھٹو کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا غیرذمہ دارانہ ہے، ترجمان دفتر خا رجہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )بھارت کی جانب سے وزیرخارجہ بلا ول بھٹو کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا غیرذمہ دارانہ ہے، کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے پر مبینہ دھمکی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خا رجہ نے کہا وزارت خارجہ جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس پر پاکستانی موقف واضح کرچکی ہے ،،، یہ مذموم عزائم وزیر خارجہ کے اہم پیغام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں