کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کو ئٹہ میں آٹا 150 پشاور میں 175 روپے فی کلو ہوگیا۔ مہنگا ئی کے اس دور میں عوام کا جینا مشکل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہونے کے بعد آٹا فی کلو 150 روپے ہو گیا جبکہ 20 کلو تھیلے کی قیمت 3000 روپے تک پہنچ گئی۔ پشاور میں 20کل آٹے کا تھیلا3 ہزار 350 روپے کا جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
