کراچی (نیوز ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز ، آج آخری میچ کھیلا جائیگا،پاکستان کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا آج آخری میچ کھیلا جائے گا ،پاکستان کو پہلے ہی 4 صفر کی برتری حاصل ہے اگر پاکستان نیوزی لینڈ کو آج کا میڈ ہرا دیتا ہو تو یہ تاریخی ریکارڈ ہو گا دوسرا آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مستحکم رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے، واضح رہے کہ آفیشل رینکنگ سسٹم آنے کے بعد پہلی بار پہلے نمبر آیا ہے کھلاڑی اس کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔
