فیصل آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ، شوگر کی شرح 30 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج فیصل آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ،ذیابیطس پھیلنے کی شرح 30 فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے ،آباد ی کا 30 فیصد یعنی 3 سے 4 کروڑ افراد کو شوگر میں مبتلا ہیں ،اب ان میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔اس حوالے سے ماہرین نے کہا کہ شوگر کے مہنگے علاج سے بچنے کا ایک ہی طریقہ یعنی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہے ۔
