اہم خبریں

کراچی ،مشتعل عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے 3ڈاکوؤں میں سے 2 کو مار مار کر قتل کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں ڈاکو راج عوام مشتعل،رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے 3ڈاکوؤں جم کر دھلائی ،2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام نے 3 ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، مشتعل مجمے نے ڈاکوؤں نے جم کر دھلائی کی جس کی وجہ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، واضح رہے کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ،پکڑے جانے پر شہریوں نے تشدد کیا جس کے بعد شہریوں نے ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس نے کہا کہ ملزمان سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی ، اسلحہ نہ مل سکا، شدید تشدد سے تینوں زخمی حالت ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا لیکن 2 ڈاکو راستے کے دوران ہی دم توڑ گئے ۔

متعلقہ خبریں