لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات سے خوفزدہ حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں، جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے کینیڈین اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن نے زمان پارک میں ملاقات اس موقع پر کینیڈا میں تحریک انصاف کے رہنماء عامر خان، چودھری ظفر، اشفاق احمد، میاں عدنان، مدثر مچانہ اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات عمران خان نے کہا کہ ہم ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں لیکن حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، حکمران انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں، پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ واضح رہے کہ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال گفتگوکی گئی۔
