جعفر آباد(نیوز ڈیسک) جعفر آباد پولیس کی کامیابی،تاجر کے مغوی بیٹے کو 11 روز بعد بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اطلاعات پر پولیس نے جیکب آباد میں کارروائی کی اور مغوی کو بازیاب کرایا۔ تاجر اسلم سومرہ کے بیٹے فرقان سومرہ کو بازیاب کرانے کے لیے جیکب آباد کے قریبی علاقے میں موجود مکان پر چھاپہ مار کر آزاد کرایا گیا، واضح رہے کہ اس واقعے میں کوئی گرفتار نہ ہوسکی۔
