اہم خبریں

ٹیکساس ،شاپنگ سینٹر میں فائرنگ ،8 افراد ہلاک ،7 زخمی ، متعدد کی حالت تشویشناک ہے

ٹیکساس(نیوز ڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کےنتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے شاپنگ سینٹر میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے اور 7 زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ،حملہ اطلاعات ملتے ہی علاقائی پولیس موقع پر پہنچی جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیا ، پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا،واضح رہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا اُس کے اردگرد کے علاقوں میں جنوبی ایشیائی بباشندوں کی اکثریت آباد ہے ۔

متعلقہ خبریں