اہم خبریں

کراچی، آئندہ 3 روز کے دوران گرمی میں اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں 8 یا 9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ بالائی اور وسطی سندھ میں درجۂ حرارت آئندہ 3 دن کے دوران بڑھ سکتا ہے، اسی دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آج شام یا رات دادو، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو، تھرپارکر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38

 

ڈگری رہ سکتا ہے، اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلیں گی ۔

 

https://youtu.be/281f0uR9ypo

متعلقہ خبریں