اہم خبریں

مردان میڈیکل کمپلیکس؛ وارڈ میں دوران ڈیوٹی بال کٹوانے پر عملہ معطل

پشاور(نیوزڈیسک) مردان میڈیکل کمپلیکس میں دوران ڈیوٹی بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عملے کے 5 ارکان معطل م حجام کی دکان کے حوالے سے وائرل ویڈیو پر منیجر ایڈمن اینڈ فیسلٹی ڈاکٹر عرفان اکرم کی نگرانی انکوائری مقرر کردی ۔ کمیٹی ممبران میں انچارج ڈائیلاسز ڈاکٹر زاہد شاہ، ڈاکٹر عدنان اختر اور نرسنگ ڈائریکٹر مہرالنساء شامل ہیں۔ کمیٹی 3 روز میں اپنی انکوائری مکمل کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔ انکوائری مکمل ہونے تک 2 ڈائیلاسز ٹیکنیشنز سمیت اسٹاف نرس، وارڈ بوائے اور سوئیپر کو معطل کردیا ۔مردان میڈیکل کمپلیکس کے ملازم نے ڈیوٹی کے دوران حجام کو بلا کر وارڈ میں بالوں کی کٹنگ کروائی۔ مزید قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں