اہم خبریں

پاکستان کی ایس سی او اجلاس میں شرکت پر پی ٹی آئی کا تنازعہ پریشان کن ہے، شہبازشریف

لندن( نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتحریک انصاف کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے دور ہ بھارت پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جو انتہائی پریشان کن ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔ ماضی میں بھی عمران خان نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی خیر اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں، وہ جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کچھ کیا ، واضح رہے کہ عمران خان نے وزیرخارجہ کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ بلاول کا بھارت جانے کا مطلب 5 اگست کو جو ہوا، پاکستان نے اسے تسلیم کر لیا۔

متعلقہ خبریں