اہم خبریں

نویں جائزے کی کامیابی پر پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا: آئی ایم ایف مشن چیف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ نوے جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزےکو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔نیتھن پورٹر نے کہا کہ نویں جائزے کےکامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی اور نویں جائزے کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔بیان 9ویں جائزے کو مکمل کرنے کیلیے ضروری تمام پیشگی اقدامات کو پورا کرنے کے حکومتی دعوے کی نفی کرتا ہے، آئی ایم ایف کے بیان میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کے فقدان کو اجاگر کیا بجٹ سمیت آئی ایم ایف پالیسیوں بارے جو وہ نافذ کرنا چاہتا ہے،آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ ضروری فنانسنگ اور 9ویں جائزے کی تکمیل کیلئے کام جاری ہے تاکہ حتمی معاہدے انجام پا سکے،مشن چیف آئی ایم ایف ناتھن پورٹرنے ضروری فنانسنگ کی مقدار کی وضاحت نہیں کی جو پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کے حصول اور 9 ویں جائزے کی تکمیل کیلئے ظاہر کرنا ہے،جو پہلے ہی سات ماہ کی تاخیر کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں