اہم خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ ایف سولہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ

نیویارک(نیوزڈیسک)جنوبی کوریا میں امریکہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر گباہ ہوگیا ۔طیارہ گرنے کے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تاہم جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہوا۔ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ۔ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگکیلئے تھا جوصبح 10 بجے اوسان ائیربیس کے قریب کھیتوں میں گرکر تباہ ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے،طیارہ حادثے میں پائلٹ نے محفوظ انداز میں طیارے سے اپنے آپ کو نکالا جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا، طیارے میں سوار پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ، عسکری حکام نے تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ خبریں