ضلع کرم( نیوز ڈیسک )سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں سے جھڑپ اور فائرنگ کے دوران 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3جوانوں نے بھی جام شہید نو ش کیا،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد،شہدا میں صوبیدارشجاع محمد،نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں، آئی ایس پی آ کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،پاک فوج دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے،بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔