گووا (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تاجک ہم منصب سرودجدین مخرالدین سے ملاقات ،علاقائی تعاون اور باہمی روابط بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ملاقات کی جس میں پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات اور باہمی تعاون پر بات گفتگو کی گئی جس میں علاقائی تعاون اور باہمی روابط بڑھانے کے حوالے سے بات کی گئی ۔
