اسلام آباد(اے بی این نیوز) سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل عرفان صدیقی نے پیش کیا،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر یعنی عدالتی اصلاحات کا بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ نے بھی منظور رلیا ۔ بل کے حق میں 32 جبکہ مخالفت میں21 ووٹ ڈالے گئے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر یعنی عدالتی اصلاحات کا بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ سے پاس ہو گیا۔سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی بل سینیٹ سے بھی منظور کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے جعلی بل نامنظور، امپورٹڈ حکمران نامنظور کے نعرے ۔ اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی ۔
