اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے الیکشن معاملے پر اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔ذرائع کے مطابق حکومتی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان الیکشن کے حوالے سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان الیکشن ایک دن کرائے جانے پر پر اتفاق ہوچکا ہے، وفاق اور صوبوں میں نگران حکومت پر بھی اتفاق ہوچکا ہے۔ البتہ یہ طے نہیں ہوا کہ قومی، سندھ اوربلوچستان کی اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق قومی، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر سیاسی قائدین مشاورت کریں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومتی اتحاد نے آئینی مدت سے پہلےاسمبلیاں تحلیل کرنے پرلچک کا مظاہرہ کیا،(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی نے تحریک انصاف کے ممبران سے مذاکرات کئے جن میں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سے مذاکرات کئے، مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان 5 دور چلے۔ آئندہ بجٹ سے پہلےآئی ایم ایف اور دوست ممالک سے معاہدے ناگزیر ہیں، پی ٹی آئی نے ملکی معاشی مسائل کی سنگینی کو تسلیم کیا۔
