اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔سیا سی اور عسکری قیادت نے دہشتگردی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے ملاقات میں وزیراعظم کو ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جب کہ ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پربھی بات کی گئی۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا، عسکری حکام دہشتگردی، افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جب کہ کل کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔