اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )روس سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر روسی وزیر توانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر پاکستان اور روس کا آن لائن اجلاس ہوا جس وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم شریک ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کمیشن کا اجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔