اہم خبریں

ملک بھر میں غیرقانونی ہتھیاروں کی تعدادکا پتہ لگاناممکن نہیں،وزارت داخلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا نظام نہیں کہ جس سے پتہ لگایا جاسکے کہ کتنے لوگوں کے پاس غیر قانونی ہتھیار ہیں،جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے سوال کیا کہ ملک بھر میں کتنے لوگوں کے پاس غیر قانونی ہتھیار ہیں؟ جس پر وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں کوئی ایسا نظام نہیں کہ جس سے پتہ لگایا جاسکے کہ کتنے لوگوں کے پاس غیر قانونی ہتھیار ہیں،جواب کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد امن و امان کی ذمہ داری صوبوں کی ہے، وقفہ سوالات کے دوران سال 2015سے اب تک سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ سال 2015 سے اب تک سی ڈی اے میں 84 افسران اور 161 عہدیدا…

متعلقہ خبریں