اسلام آباد(اے بی این نیوز )بلاول کے دورہ بھارت پر پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں کے متضاد موقف سامنے آئے ہیں،شاہ محمود کا خیرمقدم،فواد چوہدری نے مذمت کی ہے،شاہ محمود قریشی کہتے ہیں بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں،شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو خطے کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہئے،،فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے،مودی کی محبت میں ان حکمرانوں کیلئے کشمیریوں پر مظالم کی کوئی اہمیت نہیں،مودی کو خوش کرنے کیلئے یہ حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔