اہم خبریں

عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر خواجہ آصف کو دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر خواجہ آصف کو دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطظابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چئیرمین عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر وزیردفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے یہ نوٹس بجھوایا گیا ہے ،جس موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت ،سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے اور سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز اور میڈیا پرعمران خان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر نوٹس بھجوایا ہے ۔ جس میں مطالبہ کیا گای کہ خواجہ آصف چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معافی مانگے ، معافی نہ مانگنے کی صورت میں 10 ارب روپیہ ہرجانہ ادا کریں۔

متعلقہ خبریں