کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں پہلے منکی پاکس کیس کی تصدیق کردی ۔ تفصیلات کے مطابق منکی پاکس کا مریض سعودی عرب سے پاکستان آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ ہوئے ،،تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے لیکن سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی ہے ، متاثرہ شخص کو جناح اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔
