اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ بزدلی کا کوئی علاج نہیں، پلستر کبھی دائیں کبھی بائیں ،عمران خان کی ٹانگ ،ایک معمہ بن چکی ہے۔ تفصیلات کے مطاق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کئی عدالتوں کومطلوب مفرور ملزم ہیں ، ضمانت کیلئے مقرر ہونیوالی تاریخ پرملزم کا پیش ہونالازم ہوتا ہے،عمران خان کے فارن فنڈنگ کا کیس 6 سال تک چلتا رہا اب وہ عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہرہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان مختلف حیلے بہانوں سے کیسز کو طول دیتا رہتا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کا پلسترکبھی دائیں اور کبھی بائیں ٹانگ پرہوتا ہے انہوں نے عمران خان کی ٹانگ کو مشکوک ٹانگ ہے قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کےعلاوہ کسی اوراسپتال نہیں جاتے ،عمران خان کی ٹانگ اب معمہ بن چکی ہے ۔ انہوں نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں ہے۔
