اہم خبریں

اداکارہ مدیحہ امام نے موجی بسر سے شادی کرلی،ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ و میزبان مدیحہ امام نے موجی بسر سے شادی کرلی،ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں تفصیلات کے مطابق اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام نے موجی بسر سے شادی کرلیلی ، واضح رہے کہ موجی بسر کا بھی تعلق شوبز سے ہی ہے ۔ اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے اپنی تمام سابقہ پوسٹ ڈیلیٹ کردیں ، بین الاقوامی سطح پر مشہور پروڈیوسر اور رائٹر موجی بسر سے شادی کا اعلان کیا اور تصاویر بھی شیئر کردیں اداکارہ نے روایتی سرخ رنگ کا جوڑا پہنا ہے ، جسے پاکستانی ڈیزائنر زارا شاہ جہاں نے تیار کیا ہے جبکہ موجی بسر ہلکے سفید رنگ کا کرتا پائجامہ پہنا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ مدیحہ امام نے رواں سال یکم مئی کو شادی کی شادی کے بعد ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ ان کے شوہر موجی بسر نے بالی ووڈ کی فلم ’لکھا چھپی‘ میں بطور پروڈکشن مینجر جبکہ ’دی سِکھ‘ میں بطور رائٹر اور پروڈیوسر کام کر چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں