اہم خبریں

حکومت نے عمران خان اورثاقب نثار کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ، ریفرنس الیکشن ایکٹ 2017 اور آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت دائر کیا گیا۔بدھ کو ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان، عطاء اللّٰہ تارڑ نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا، ریفرنس میں کرپشن، کرپٹ پریکٹسز پر الیکشن کمیشن سے قانونی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی۔پنجاب اسمبلی کے امیدواروں سے ٹکٹ کے بدلے رشوت لینے کے الزامات میں قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی، ریفرنس کے ہمراہ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کا متن بھی لگایا گیا ،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست، دیگر دستاویزات اور ریکارڈ بھی ریفرنس کے ہمراہ پیش کیا گیا ۔ریفرنس میں عمران خان، ثاقب نثار، نجم ثاقب کو فریق بنایا گیا ، ابوذر چوہدری، میاں عزیر، اعجاز احمد چوہدری، اسد عمر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں