اہم خبریں

اسپیکر کسی صورت سپریم کورٹ کو اجلاسوں کا ریکارڈ نہ دیں، اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اسپیکر کسی صورت سپریم کورٹ کو اجلاسوں کا ریکارڈ نہ دیں، حکومت اور اپوزیشن آپ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت جعلی ٹکٹیں فروخت کر رہی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو سب کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، یہ کسی صورت برداشت نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ آج پھر عمران خان کو ریلیف مل گیا ہے اور ضمانت ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں