اسلام آباد (نیوزڈیسک)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہاہے کہ ہم نے ججز کی تنخواہوں اور پلاٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ ہم ججز کے خلاف نہیں ہیں، جہاں آئین کے خلاف کام ہوگا تو بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا دس سال کا آڈٹ نہیں ہوا، ہم نے سپریم کورٹ کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو بلا یا ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے مہمند ڈیم کے فنڈز کی تفصیلات نہیں بتائیں، ہم نے مہمند ڈیم کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔انہوںنے کہا کہ کسی کی تذلیل نہیں کرنا چاہتے، آئین اگر کوئی بنا سکتا ہے تو وہ یہ ایوان ہے۔ان کا کہناتھاکہ 16 مئی کو سپریم کورٹ سے تفصیلات مانگی ہیں۔
