کراچی(نیوزڈیسک) سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہواہے جس کے بعداس کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگیا۔بدھکو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ۔اسی طرح 10 گرام سونا 1457 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 929 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر فی اونس ہے۔
