اہم خبریں

پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیراخلاقی مداخلت روکی جائے،خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عدلیہ ہماری حدود میں نہ آئے ہم ان کی حدودمیں نہیں جانا چاہتے،آمروں نے جب جب آئین مسخ کیا عدلیہ نے اس پر انگوٹھے لگائے،پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیراخلاقی مداخلت روکی جائے،بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ہم آج تاریخ کے اہم موڑپرکھڑے ہیں،تاریخ بن رہی ہے،آج قومی اسمبلی میں کارروائی کاریکارڈ مانگا جا رہا ہے،دوآئینی ادارے آمنے سامنے آچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے مگراس کی توہین کی جارہی ہے،لہذا ضروری ہے کہ قراردادکے ذریعے پورے ہاوس کی کمیٹی بنائی جائے اورجسٹس منیر سے اب تک آئین میں مداخلت کامعاملہ حل کیاجائے۔

متعلقہ خبریں