اہم خبریں

سرگودھا،ایف بی آر کا ٹائر پنکچر لگانے والے کو کروڑوں روپے ٹیکس کا نوٹس

سرگودھا(نیوزڈیسک)سرگودھا میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹائرپنکچر لگانے والے کو 8 کروڑ 13 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا،اس حوالے سے شہری فضل شاہ نے کہاکہ میری نہ تو جائیداد ہے اورنہ ہی بینک اکاؤنٹ ہے،ادھرفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بتایاکہ 2016 سے 2022 تک فضل شاہ کے ٹیکس گوشوارے جمع ہوتے رہے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایاکہ ممکن ہے فضل شاہ کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال ہو رہا ہو تاہم ایف بی آر نےمزیدکہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

https://youtu.be/6wJ7uWIYveE

متعلقہ خبریں