اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دیدی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی اپنے خلاف کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ یہ درخواست بھی کل ہی سماعت کیلئے رکھ لیں ، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایف ایٹ کچہری پیش نہیں ہوئے،ہم ایمبولینس میں بھی آجائیں گے،وکیل سلمان صفدر کی 3، 4 دن دینے کی استدعا،عدالت نے سلمان صفدر کی مزید 3، 4 دن دینے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے کل اعتراض کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کل تک عمران خان پیش ہوگئے تو ٹھیک، ورنہ عبوری ضمانت منسوخ کردی جائے گی، چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان اگر کل تک عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو ضمانت خارج ہوجائے گی،جب وہ لاہور سے نہیں نکلے تو آپ سیکورٹی انتظامات ہی نہ کرتے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ۔ ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ہم نے آج بھی سیکورٹی انتظامات کرائے تھے اور کل پھر کریں گے،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
