مظفر آباد (نیوزدیسک) سردار تنویر الیاس کی حکومت جانے کےبعد چوہدری انوار الحق نئے وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوئے ۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے آتے ہی وزرا کا حجم بڑھانے اور سیاستدانوں کی خوشنودی کیلئے پندرویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی۔ جسے اب منظوری کیلئے قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس میں زیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور ،سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور، وچیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے اجلاس میں آزادکشمیر کابینہ نے پندرہویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی۔کابینہ نے وزیراعظم کےجاری تمام احکامات پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی جبکہ چوہدری انوارالحق نے بطور وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے قانون پر عملدآری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم انوار الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 12 ارب روپے ترقیاتی فنڈ کی مد میں دینے پر آمادگی ظاہر کردی جس میں سے 4 ارب 70کروڑ شامل نہیں ۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے قانون ساز اسملی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم عام شہری کو سوال پوچھنے کا پورا حق حاصل ہے ، قانون کی تشریح لکھے گئے الفاظ کے مطابق ہو گی کسی کو من مرضی کی تشریح کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔سرکاری آفیسران و اہلکاران قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،انہوں نے احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن کو فعال بنانے کیلئے کرنل ریٹائرڈ وقار نور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔
