اسلام آباد(نیوزڈیسک)مہنگائی میں پسی عوام کیلئے ہر گزرتا دن عذاب بن کر آنے لگا، بجلی 34 پیسے فی یونٹ اضافے سے نیپرا نے بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا،اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین کو مئی کے بلوں میں بھی اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ حکام سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا لکھا تھا، ایل این جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔
