اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ دو بجے دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مقدامات کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ تحریک انصاف ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت کی درخواستوں میں اسلا م آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہونگے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کی تھی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے طبی بنیادوں پر عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائے گی ۔
