اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوڈان میں پھنسے 1000 سے زائد پاکستانیوں کو کامیاب اور محفوظ طریقے سے نکالنے کے لئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں دفتر خارجہ کی ٹیم اور دیگر اداروں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں ۔منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہاں کے حالات کے پیش نظر یہ یقیناً ایک مشکل کام تھا جو بروقت اور مربوط اقدامات کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے مشن کی تکمیل میں بھرپور مدد پر سعودی عرب اور چین کے مشکور ہیں۔
https://youtu.be/1k6CdcUfcLw