اہم خبریں

حکومت و تحریک انصاف پر مذاکرات کامیاب کرنے کا عوامی دباؤ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )مذاکرات کے تیسرے دور کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان عوامی لیگ کا مظاہرہ،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں،مذاکرات کامیاب کرنے کے مطالبات درج تھے،مظا ہرے کے دوران مظاہرین نے کہا کہ خدارا مذاکرات کا موقع ضائع نہ کریں،سیاستدان حل تلاش کریں، پاکستان کو سانس لینے دیں،عمران خان صاحب، موقف میں لچک دکھائیں،پاکستان کی خاطر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ چھوڑ دیں،وقت بہت کم ہے، مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جائے،سب سیاستدان کوئی حل نکالیں، بحران ختم، ملک آگے بڑھے،کامیاب مذاکرات یا ملک میں فساد، آخر کیا چاہتے ہیں آپ؟

https://youtu.be/1k6CdcUfcLw

متعلقہ خبریں