اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد پو لیس میں وسیع پیمانے پر تقرر اور تبادلے کئے گئے ہیں ،اسد اقبال سی پی او سے ایس ڈی پی او سبزی منڈی تعینات،کیپٹن(ر) عبد اللہ شہریار سی پی او سے ایس ڈی پی کوہسار تعینات،کیپٹن(ر) عبد اللہ شہریار کو ایس ڈی پی او وومن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا،لیفٹیننٹ (ر) سعود الرحمان کو سی پی او سے ایس ڈی پی او سہالہ لگا دیا گیا،ڈی ایس پی خالد محمود کو ایس ڈی پی او کوہسار سے ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا،ڈی ایس پی رضا اللہ کو ایس ڈی پی او مارگلہ تعینات کر دیا گیا،ڈی ایس پی محمد بشیر کو ایس ڈی پی او مارگلہ سے ڈی ایس پی انٹیلی جنس (سی ٹی ڈی ) لگا دیا گیا،
ڈی ایس پی فیاض احمد کو ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ سے ڈی ایس پی پراپرٹی تعینات کر دیا گیا،ڈی ایس پی فیض احمد خان کو ڈی ایس پی پراپرٹی سے سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت،ڈی ایس پی کاظم نقوی کو ڈی ایس پی ایگل سکواڈ تعینات کر دیا گیا،ڈی ایس پی غلام قاسم کو ڈی ایس پی ایگل سکواڈ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی (ایڈمن ) لگا دیا گیا۔
https://youtu.be/1k6CdcUfcLw