اہم خبریں

وزرائے اعظم کی گردن لینے کی روایت کو ختم ہونا چاہیئے،وزیر دفاع

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )ہمارے لوگ کروڑوں ووٹ لیکر یہاں پہنچے ہیں،یہ مینڈیٹ انہیں عوام نے دیا،اس کی تجدید پچھلے 75 سال سے کررہے ہیں،کسی ادارے نے ان نمائندوں سے زیادہ خدمت نہیں کی،ہمارے پڑوسی ادارے نے ہماری کاروائی مانگی ہے،ان کو یہ کاروائی بیشک دے دیں،سپریم کورٹ نے دو ججز کو ہٹا دیا اور پھر انہی کیساتھ تین۔دو کا فیصلہ کیا،سپیکر صاحب۔اپ بھی ان سے کاروائی مانگیں،عدلیہ نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کریں،پہلے سپریم کورٹ اپنی پنجایت لگوائے،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وہ پنجایت لگائیں،ہمیں بھی اپنے ادارے کا دفاع کرنا چاہیئے،وزرائے اعظم کی گردن لینے کی روایت کو ختم ہونا چاہیئے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نکتہ اعتراض پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہذوالفقار علی بھٹو کی گردن کے لی گئی،دو وزرائے اعظم کو نااہل کیاگیا،اس ادارے کو ختم کردیاگیا،مشرف کو آئین میں ترمیم کا حق بھی دیا گیا،1958 میں جمہوریت کا خون کیا گیا،بعد میں یہی ہوتا رہا،سپریم کورٹ اپنے ماضی کو صاف کرنے کیلیئے کچھ کرے گا،چارٹرڈ آف ڈیمو کریسی کی وجہ سے دو حکومتوں نے اپنی مدت پوری کیں،یہ ادارہ حکومت کو مدت پوری نہیں کرنے دے رہا،ہم آئین کی پاسداری کرینگے،اس ایونیو پر ٹریفک کس کیلیئے بند ہوتی ہے؟،ہماری تنخواہ ایک لاکھ 68 ہزار ہے،ان کی تنخواہ اور مراعات سب کو معلوم ہیں،میرے والد اور میری سیاست کے 72 سال میں میرا کوئی پلاٹ نہیں،ایک جماعت کی ٹکٹیں بک رہی ہیں،عدلیہ کا حساب لینے کیلیئے ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے،ایک چیف جسٹس نے ڈیم فنڈز پر عوام کو ڈیم فول بنایا،سابق چیف جسٹس کہاں ہیں؟ ،پاکستان سے غداری کرنیوالوں اور آئین شکنوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں یہاں بلایا جائے
پارلیمنٹ اپنے وزیر اعظم کی قربانی نہیں دیگی،یہ سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا،295 سی کے تحت بے شمار لوگ جیلوں میں ہیں،نیازی پر 295 سی کیوں لاگو نہیں ہوتا؟ ،جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کس نے ریفرنس دائرکیا؟ ،ان کے اہل خانہ کو ایف بی آر اور عدالتوں میں ذلیل کیاگیا،آپ آپنے ساتھی کا دفاع نہیں کر سکے،انہوں نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا،اس کا حساب ہونا چاہیئے،ہاوس کمیٹی بنائی جائے جو کہ عدلیہ کے کیئے گئے فیصلوں کی جانچ پڑتال کرے،ہم اپنے شہدا سے معافی مانگتے ہیں انہیں بھی معافی مانگنا ہوگی،سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوائیں۔

 

متعلقہ خبریں